
نیویارک: امریکہ میں وفاقی حکومت کے شٹ ڈاؤن کے باعث عوامی مشکلات بڑھتی جا رہی ہیں۔ مالی تعطل کی وجہ سے نیویارک میں اب وفاقی غذائی امداد کی فراہمی بھی بند ہونے والی ہے۔ اس صورتحال سے قبل ریاستی گورنر کیتھی ہوچل نے ہنگامی حالت کا اعلان کیا ہے تاکہ لاکھوں شہریوں کو بھوک سے بچایا جا سکے۔
رپورٹ کے مطابق گورنر ہوچل نے ہنگامی غذائی امداد کے لیے 6 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کے نئے ریاستی فنڈ کا اعلان کیا ہے۔ اس اقدام کے تحت نیویارک کے کم آمدنی والے شہریوں کو 4 کروڑ سے زائد کھانے فراہم کیے جائیں گے۔






