نئے بل میں سیکشن 433 کو برقرار رکھا گیا ہے، جس کے مطابق ’ریفنڈ کے ہر دعوے کے لیے سیکشن 263 کے تحت ریٹرن پیش کرنا لازمی ہوگا۔‘ اس کا مطلب یہ ہے کہ جو بھی ٹیکس دہندہ مقررہ آخری تاریخ کے بعد یا پھر ریٹرن میں ترمیم کرکے آئی ٹی آر جمع کرواتا ہے، وہ بھی ریفنڈ کا حقدار ہوگا۔
اس کے علاوہ، سینئر شہریوں اور چھوٹے ٹیکس دہندگان کو چاہے ان کی آمدنی چھوٹ کی حد سے کم ہی کیوں نہ ہو، ٹی ڈی ایس (ٹیکس ڈیڈکٹڈ ایٹ سورس) کی واپسی کے لیے لازمی طور پر اپنی ریٹرن فائل کرنا ہوگی۔