نہیں تھم رہا قتل کا سلسلہ، راجدھانی پٹنہ میں 19 سالہ نوجوان کا گولی مار کر قتل

AhmadJunaidJ&K News urduAugust 17, 2025369 Views


پٹنہ پولیس کے مطابق جائے وقوع پر ایف ایس ایل اور ڈاگ اسکواڈ ٹیم کی مدد سے فارینسک شواہد اکٹھا کر کے واقعہ کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔

فائرنگ، علامتی تصویر یو این آئیفائرنگ، علامتی تصویر یو این آئی

i

user

بہار میں قتل کے معاملے میں روز بہ روز اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ اتوار (17 اگست) کو راجدھانی پٹنہ میں 19 سالہ نوجوان کا گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔ مقتول کی پہچان راج کرشنا کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس کو جائے وقوع سے کارتوس کا کھوکھا برآمد ہوا ہے۔ ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق اتوار کی صبح 19 سالہ نوجوان راج کرشنا کو گولی لگنے کے بعد زخمی حالت میں نزدیکی اسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہو گئی۔

پٹنہ پولیس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر بتایا کہ ’’17 اگست کی صبح گردنی باغ تھانہ کے علاقہ سرست آباد موڑ کے پاس نامعلوم مجرموں کی جانب سے ایک نوجوان کو گولی مار کر شدید طور پر زخمی کرنے کی اطلاع ملی تھی۔ اطلاع ملنے پر پولیس کی جانب سے فوری کارروائی کی گئی۔ جائے وقوع پر پہنچ کر زخمی نوجوان کو علاج کے لیے اسپتال پہنچایا گیا، جہاں ڈاکٹروں کے ذریعہ اسے مردہ قرار دے دیا گیا۔‘‘ پٹنہ پولیس نے مزید لکھا کہ ’’جائے وقوع پر ایف ایس ایل اور ڈاگ اسکواڈ ٹیم کی مدد سے فارینسک شواہد اکٹھا کر کے واقعہ کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔‘‘

سنٹرل ایس پی سٹی دیکشا نے کہا کہ ’’یہاں ڈلیوری کرنے والے لوگوں کے درمیان کچھ بات چیت ہوئی تھی۔ اسی دوران ایک واقعہ پیش آیا، جس میں ایک نوجوان گولی لگی اور علاج کے دوران اس کی موت ہو گئی، تحقیقات جاری ہے۔ ایف آئی آر درج کی جا رہی ہے۔ ہم اس زاویے سے بھی تحقیقات کر رہے ہیں کہ یہ آپسی رنجش کا معاملہ تھا یا کچھ اور، مقتول نوجوان غیر شادی شدہ تھا، جس کا نام راج کرشنا ہے۔‘‘ سب ڈویژنل پولیس افسر انو کماری نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ تقریباً 9 بجے نوجوان کو گولی لگنے کی خبر آئی تھی۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ واقعہ کی تحقیقات کے لیے ٹیمیں موقع پر موجود ہیں، معاملہ میں آگے کی کارروائی جاری ہے۔

قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل 14 اگست کو پٹنہ میں ایک نوجوان کو چاقو مار کر قتل کر دیا گیا تھا۔ پٹنہ پولیس کے مطابق چمڈوریہ قلعہ روڈ علاقے میں کچھ لڑکوں نے ایک نوجوان پر چاقو سے حملہ کر کے شدید طور پر زخمی کر دیا تھا، جسے فوری طور پر اسپتال پہنچایا گیا تھا۔ اس کی پہچان سنی کمار کے طور پر ہوئی تھی، حالانکہ علاج کے دوران ہی اس کی موت ہو گئی تھی۔ پٹنہ پولیس نے 12 گھنٹے کے اندر ایک ملزم کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...