
امریکی استغاثہ نے الزام لگایا ہے کہ گپتا نے پنو کے قتل کے لیے ایک ہندوستانی سرکاری اہلکار کے ساتھ مل کر سازش کی تھی۔ پنوں امریکہ کا رہائشی ہے اور کناڈا سمیت دوہری شہریت رکھتا ہے۔ وہ طویل عرصے سے ہندوستان کے شدید ناقد رہا ہے۔ تاہم ہندوستانی حکومت نے اس سارے معاملے سے خود کو الگ کرتے ہوئے واضح کیا کہ اس کا ایسی کسی سازش میں کوئی کردار نہیں اور ایسی سرگرمیاں حکومتی پالیسی کے خلاف ہیں۔




