
دونوں کے درمیان وائس کال اور ویڈیو کالز کے ذریعے باقاعدگی سے بات چیت ہوتی تھی۔ پولیس اب رادھیکا کے موبائل فون چیٹس اور کال ریکارڈز کی جانچ کر رہی ہے تاکہ اس کی ذہنی حالت کا تعین کیا جا سکے اور آیا اس کے تعلقات سے متعلق کسی تناؤ نے اس واقعے میں کردارادا کیا۔ 21 نومبر کو رادھیکا معمول کے مطابق صبح کلینک گئی، پھر دوپہر کو گھر واپس آئی۔ شام کو رادھیکا نے اپنے عملے سے کہا کہ وہ یوگی چوک جا رہی ہے مگر لیکن وہ سیدھی چائے پارٹنر کیفے گئی، وہی کیفے جہاں وہ اکثر اپنے منگیتر کے ساتھ جاتی تھی۔ اس وقت کیفے کی 9ویں منزل پر کئی جوڑے اور اہل خانہ موجود تھے۔ اسی دوران رادھیکا نے تقریباً 20 منٹ تک فون پر بات کی، پھراچانک ریلنگ پر چڑھ کر چھلانگ لگا دی، جس نے وہاں موجود لوگوں کو ہلاکر رکھ ریا۔ اے سی پی وپل پٹیل نے کہا کہ معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔ پولیس نے رادھیکا کا موبائل فون ضبط کر لیا ہے اور گھر والوں سے بھی پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ (بشکریہ نیوز پورٹل’آج تک‘)






