نورا فتیحی جیسی نظر آنے کے مطالبے پر خاتون شوہر کے خلاف تھانے پہنچ گئیں – World

AhmadJunaidJ&K News urduAugust 21, 2025372 Views



بھارتی ریاست اترپردیش کی ایک خاتون نے شوہر اور سسرالیوں کے خلاف مقدمہ دائر کرواتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ شوہر نورا فتیحی جیسا پرکشش نظر آنے کے لیے ان پر سخت ورزش کا دباؤ ڈالتے رہے ہیں۔

نشریاتی ادارے ’این ڈی ٹی وی‘ کے مطابق اترپردیش کے شہر غازی آباد کی رہائشی 26 سالہ خاتون نے شوہر اور سسرالیوں پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے ان کے خلاف مقدمہ دائر کروادیا۔

خاتون نے شوہر اور سسرالیوں پر تشدد، بلیک میلنگ اور جہیز کے بے جا مطالبات کے الزامات کے تحت مقدمہ دائر کروایا۔

شانوی یا شانو نامی خاتون نے پولیس کو بتایا کہ ان کے والدین نے شادی پر مجموعی طور پر 76 لاکھ روپے کے اخراجات کیے اور ان کے شوہر کو 24 لاکھ روپے کی گاڑی دینے سمیت 10 لاکھ روپے نقد بھی دیے۔

انہوں نے بتایا کہ جہیز میں انہوں نے 16 لاکھ روپے کے زیورات بھی دیے لیکن اس باوجود سسرالی ان سے مزید جہیز کا مطالبہ کرتے رہے اور ان کے انکار پر انہیں ذہنی اور جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا جاتا رہا۔

خاتون نے دعویٰ کیا کہ ان کے شوہر شیوم اجوال انہیں روزانہ تین گھنٹے سخت ورزش کرنے پر مجبور کرتے تاکہ وہ داکارہ نورا فتیحی کی طرح دلکش نظر آئے۔

خاتون کے مطابق اگر وہ ورزش کرنے سے انکار کرتیں تو انہیں کئی دنوں تک کھانا نہیں دیا جاتا تھا۔

خاتون نے یہ بھی بتایا کہ ان کے شوہر انٹرنیٹ پر عورتوں کے قابل اعتراض ویڈیوز دیکھتے رہتے اور ویڈیوز دیکھنے کے بعد انہیں جسمانی اور ذہنی طور پر ہراساں کرتے تھے۔

خاتون نے پولیس کو بتایا کہ ان کی ساس اور سسرالی گھر کی دوسری خواتین انہیں طعنے دیتیں کہ ان کے شوہر کو تو نورا فتیحی جیسی خوبصورت خاتون بھی مل سکتی تھی اور وہ ایسی ہی خاتون سے شادی کے قابل تھے۔

انہوں نے سسرالیوں پر اپنا حمل بھی ضائع کروانے کا الزام لگایا اور بتایا کہ انہیں اسقاط حمل کی گولی دی گئی، جس سے وہ بیمار بھی ہوئیں اور ان میں خون کی کمی بھی ہوگئی۔

0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...