
پریس بیان کے مطابق، امین الدین مرحوم ایک نیک سیرت، متقی اور صوم و صلوٰۃ کے پابند شخص تھے۔ ان کی سادگی، خوش اخلاقی اور خدمتِ خلق کا جذبہ انہیں سب کے دلوں کے قریب لے آیا تھا۔ ان کے انتقال پر اہلِ علاقہ کے ساتھ ساتھ ان کے جاننے والوں نے بھی گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ تین بیٹے شامل ہیں جن میں صحافی حافظ غفران آفریدی نمایاں ہیں۔
حافظ غفران آفریدی دہلی کے معروف روزنامہ سہارا اردو سے وابستہ ہیں اور وہاں رپورٹر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔ ان کی رپورٹس اور خبریں مختلف موضوعات پر اخبارات اور ڈیجیٹل میڈیا میں شائع ہوتی رہتی ہیں۔ وہ ورکنگ جرنلسٹ کلب کے فعال رکن ہیں۔




