
ریپیڈو چلانے والے اس نوجوان نے بتایا کہ بہار کے نوجوانوں کو کانگریس اور انڈیا بلاک سے بہت امیدیں ہیں۔ سوربھ کے ایک سوال پر اس نے کہا کہ ’’نوجوان طبقہ روزگار کی تلاش میں ہے۔ میں ریپیڈو چلا رہا ہوں اور پڑھائی بھی کر رہا ہوں، ساتھ ہی ویکنسی کا انتظار کر رہا ہوں۔‘‘ نوجوان نے اپنی بات چیت کے دوران ملازمت کے لیے ویکنسی نہیں نکلنے کے ساتھ ساتھ مقابلہ جاتی امتحانات میں پیپر لیک کا مسئلہ بھی سامنے رکھا۔ جب ’ریڈ مائک‘ کے نمائندہ نے نوجوان سے پوچھا کہ پچھلی مرتبہ کس کو ووٹ دیا تھا اور اب کسے ووٹ دینے کا ارادہ ہے، تو اس نے بلاجھجک کہا کہ نتیش کمار حکومت ہیں کیونکہ نوجوان طبقہ نے انھیں ووٹ دیا تھا، اس مرتبہ وہ راہل گاندھی کے ساتھ ہیں۔ نوجوان نے اس بار کانگریس کو ووٹ دینے کا عزم بھی ظاہر کیا۔






