نوئیڈا انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے پروازیں کب شروع ہوں گی؟ شہری ہوا بازی کے وزیر نے دی اہم جانکاری

AhmadJunaidJ&K News urduMarch 29, 2026358 Views

ایئرپورٹ کے پہلے مرحلے میں 3900 میٹر طویل رن وے تیار کیا گیا ہے جو جدید نیویگیشن سسٹم اور ہر طرح کے موسم میں آپریشن کی سہولت سے لیس ہے۔ مستقبل میں یہاں کل 8 رن وے بنانے کا منصوبہ ہے۔

نوئیڈا انٹرنیشنل ایئرپورٹ، تصویر @PMOIndia

نوئیڈا انٹرنیشنل ایئرپورٹ، تصویر @PMOIndia

i

user

وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ (28 مارچ) کو یوپی کے جیور میں نوئیڈا انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا باضابطہ افتتاح کر دیا ہے۔ اب شہری ہوا بازی کے وزیر رام موہن نائیڈو نے یہاں سے کمرشل آپریشن کے مکمل آغاز کے حوالے سے اہم معلومات دی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ’اے ایس پی‘ سے سیکورٹی منظوری ملنے کے بعد ایئرپورٹ سے کمرشل پروازیں شروع ہو جائیں گی۔ اس ایئرپورٹ میں بہترین کنیکٹیویٹی اور جدید ترین سہولیات دستیاب ہوں گی۔ کارگو ہب اور ایم آر او سہولیات بھی تیار کی گئی ہیں، جس سے مقامی صنعتوں کو فائدہ پہنچے گا۔

شہری ہوا بازی کے وزیر رام موہن نائیڈو کے مطابق آئندہ 45 سے 60 دنوں میں اے ایس پی (سیکورٹی منظوری) ملنے کے بعد یہاں سے کمرشل آپریشن مکمل طور سے آغاز ہو جائے گا۔ بیورو آف سول ایوی ایشن سیکورٹی (بی سی اے ایس) کی جانب سے ایئرپورٹ سیکورٹی پروگرام (اے ایس پی) جاری کرنے کے بعد ہی کمرشل پروازیں شروع ہو سکیں گی۔ ہندی نیوز پورٹل ’آج تک‘ پر شائع خبر کے مطابق نوڈل آفیسر نے تصدیق کی ہے کہ اگلے 45 دنوں میں آپریشن شروع کرنے کی تیاریاں مکمل ہیں۔ ایئرپورٹ انٹری پاس (اے ای پی) حاصل کرنا ایک لازمی عمل ہے، جس کے بعد ہی تمام اسٹیک ہولڈر کام شروع کر سکیں گے۔

افسر نے بتایا کہ ایئرپورٹ کے ابتدائی آپریشن میں میٹرو شہروں کو ترجیح دی جائے گی، جس کے بعد ٹیئر-2 اور ٹیئر-3 شہروں کے لیے پروازیں شروع کی جائیں گی۔ جبکہ نوئیڈا انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے بین الاقوامی آپریشن کے آغاز میں مزید وقت لگے گا، کیونکہ اس کے لیے امیگریشن اور کسٹم کے جائزے اور کلیئرنس کی ضرورت ہوتی ہے۔ منظوری ملتے ہی انڈیگو جیسی ایئرلائن کمپنیاں بین الاقوامی پروازیں شروع کرنے کے لیے تیار ہیں۔ ایئرپورٹ کو تقریباً 6200 ہیکٹر زمین پر 5 مراحل میں تیار کیا جا رہا ہے۔ پہلے مرحلے کی تعمیر 11200 کروڑ روپے کی لاگت سے ’پی پی پی‘ ماڈل پر مکمل ہوئی ہے۔ فی الحال ایک رن وے سے ڈومیسٹک اور کارگو پروازوں کا آغاز ہوگا، جبکہ بین الاقوامی پروازوں کا سلسلہ بعد میں شروع کیا جائے گا۔

ایئرپورٹ کے پہلے مرحلے میں 3900 میٹر طویل رن وے تیار کیا گیا ہے جو جدید نیویگیشن سسٹم اور ہر طرح کے موسم میں آپریشن کی سہولت سے لیس ہے۔ مستقبل میں یہاں کل 8 رن وے بنانے کا منصوبہ ہے۔ ایئرپورٹ پر 40 ایکڑ رقبے پر ایم آر او (مینٹیننس، ریپیئر اور اوور ہال) کی سہولت بنائی گئی ہے، جہاں طیاروں کی مرمت ہو سکے گی۔ ابتدائی طور پر کارگو کی گنجائش 2.5 لاکھ ٹن ہے، جسے مستقبل میں بڑھا کر 18 لاکھ ٹن تک کیا جا سکتا ہے۔ اس سے کارگو ٹرمینل سے آس پاس میں قائم صنعتی یونٹس کو بڑا فائدہ پہنچے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...