
قابل ذکر ہے کہ تلنگانہ سے قبل کرناٹک اسمبلی میں کانگریس حکومت نے دسمبر 2025 میں ’کرناٹک ہیٹ اسپیچ اور ہیٹ کرائم (روک تھام) بل‘ منظور کیا ہے، جو ہیٹ اسپیچ کے خلاف ملک کے سخت ترین قوانین میں سے ایک ہے۔ اس کے تحت نفرت پھیلانے یا تشدد بھڑکانے پر1 سے 7 سال تک کی جیل، بھاری جرمانہ اور غیر ضمانتی جرم کے التزامات شامل ہیں۔ یہ بل مذہب، ذات یا کمیونٹی کی بنیاد پر تفریق پھیلانے والی کسی بھی قسم کی اظہار رائے (تحریر، اشارے، الیکٹرانک کمیونیکیشن) کو جرم قرار دیتا ہے۔ کرناٹک ملک کی پہلی ریاست ہے جس نے سب سے پہلے ہیٹ اسپیچ کے حوالے سے بل منظور کیا ہے۔






