نرسری اور ابتدائی جماعتوں میں داخلہ کے لیے عمر کی حد میں تبدیلی، قواعد مزید سخت

AhmadJunaidJ&K News urduNovember 29, 2025363 Views


رپورٹ کے مطابق، سابقہ برسوں میں کم سے کم عمر کی بنیاد پر داخلے ہوتے تھے مگر اب پوری عمر کی مخصوص حد مقرر کر کے کسی بھی ابہام کو دور کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ پرنسپل کو ضرورت کے مطابق ایک ماہ تک عمر میں رعایت دینے کا اختیار بھی دیا گیا ہے، تاہم یہ مکمل طور پر ان کی صوابدید پر منحصر ہوگا۔

داخلہ عمل 4 دسمبر سے شروع ہو کر 27 دسمبر تک جاری رہے گا، جس کے بعد درخواستوں کی جانچ اور قرعہ اندازی کا مرحلہ شروع ہوگا۔ پہلی فہرست 23 جنوری کو جاری کی جائے گی اور اسی کے ساتھ والدین کو پوائنٹس یا معیار سے متعلق اعتراضات داخل کرنے کی مہلت بھی ملے گی۔ دوسری فہرست 9 فروری کو آئے گی، جبکہ خالی نشستوں کے لیے اضافی فہرست 5 مارچ کو پیش کی جائے گی۔

0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...