نتیش کمار نے سوشل میڈیا پر اعلان کرتے ہوئے کہا، ’’ہم لوگ شروع سے ہی سستی بجلی مہیا کراتے رہے ہیں۔ اب طے کیا گیا ہے کہ تمام گھریلو صارفین کو 125 یونٹ تک بجلی بالکل مفت دی جائے گی۔‘‘
وزیر اعلیٰ نے ساتھ ہی یہ بھی بتایا کہ آئندہ تین برسوں میں گھریلو صارفین کے گھروں پر یا قریبی مقامات پر سولر پلانٹ نصب کیے جائیں گے، تاکہ بجلی پیداوار میں خودکفالت حاصل ہو۔ حکومت نے 10 ہزار میگاواٹ سولر توانائی کے ہدف کا بھی اعلان کیا ہے۔