دہلی کی بی جے پی حکومت نے جولائی کے پہلے عشرہ میں مصنوعی بارش کرانے کا فیصلہ کیا ہے، جس پر کانگریس حملہ آور دکھائی دے رہی ہے۔ بارش کے موسم میں مصنوعی بارش کرائے جانے پر کانگریس نے اپنا سخت رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’بی جے پی نے عزم کر رکھا ہے– نئے بہانے لائیں گے، عوام کا پیسہ اڑائیں گے۔‘‘
ریکھا گپتا کی قیادت والی حکومت پر طنزیہ انداز میں یہ حملہ کانگریس نے اپنے ’ایکس‘ ہینڈل پر جاری کردہ ایک پوسٹ میں کیا ہے۔ اس پوسٹ میں لکھا گیا ہے کہ ’’دہلی کی بی جے پی حکومت ایک دھماکہ دار منصوبہ لے کر آئی ہے۔ اس منصوبہ کے تحت حکومت بارش کے موسم میں پہلے سے تر بتر دہلی پر ’مصنوعی بارش‘ کروانے جا رہی ہے۔ اس میں آپ کی محنت کے محض 3 کروڑ روپے پھونکے جائیں گے۔‘‘ اس کے بعد کانگریس نے لکھا ہے کہ ’’بی جے پی نے عزم کر رکھا ہے– نئے بہانے لائیں گے، عوام کا پیسہ اڑائیں گے۔‘‘
دراصل ریکھا گپتا حکومت دہلی میں مصنوعی بارش کا ٹرائل کرائے جانے کا فیصلہ کیا ہے، اور یہ نے 4 سے 11 جولائی کے درمیان کرایا جا سکتا ہے۔ یہ پہلی بار ہوگا جب دہلی حکومت کلاؤڈ سیڈنگ کے ذریعہ مصنوعی بارش کا ٹرائل کروائے گی۔ اس طرح سے بارش کرائے جانے کا مقصد فضائی آلودگی کو کم کرنا ہے۔ آئی آئی ٹی کانپور اس پروجیکٹ کو تکنیکی طور سے آپریٹ کرے گا۔ حکومت نے ڈی جی سی اے سے اجازت لے کر موسم کے موزوں رہنے پر بارش کرائے جانے کا منصوبہ بنایا ہے۔ اس منصوبہ پر تقریباً 3.21 کروڑ روپے خرچ کیے جائیں گے۔ ایک ایک ٹرائل 90 منٹ کا ہوگا او راس میں طیارہ سے نینو پارٹیکلس اور نمک کے مرکب کا چھڑکاؤ کیا جائے گا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔