’میں نے ہی رکوائی تھی ہندوستان-پاکستان کی جنگ‘، ڈونلڈ ٹرمپ نے پھر کیا دعویٰ

AhmadJunaidJ&K News urduAugust 9, 2025359 Views


ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ’’میں نے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان معاملہ حل کیا۔ مجھے لگتا ہے کہ اس کی بنیادی وجہ کاروبار تھا، اس کے علاوہ کوئی اور وجہ نہیں تھی۔‘‘

ڈونالڈ ٹرمپ، تصویر یو این آئیڈونالڈ ٹرمپ، تصویر یو این آئی

i

user

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے ہی ہندوستان اور پاکستان کے درمیان 4 روزہ فوجی تنازعے کے بعد صورتحال پر قابو پایا تھا، جو ایک ایٹمی جنگ میں تبدیل ہو سکتی تھی۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے وہائٹ ہاؤس میں (8 اگست 2025 کو) یہ بھی دعویٰ کیا کہ اس جنگ کے دوران 5 یا 6 طیارے مار گرائے گئے تھے۔ انھوں نے یہ نہیں بتایا کہ کس ملک کے جنگی طیارے گرائے گئے، حالانکہ ہندوستانی فضائیہ کے چیف امرپریت سنگھ نے آج اپنے ایک بیان میں پاکستان کے 5 جنگی طیارے گرائے جانے کا ذکر کیا ہے۔ یہ بات بھی غور کرنے والی ہے کہ ہندوستان ہمیشہ یہ کہتا رہا ہے کہ اس نے پاکستان کے خلاف اپنی فوجی کارروائی آپسی بات چیت کے ذریعہ روکی تھی اور اس میں امریکہ کی ثالثی کا کوئی کردار نہیں تھا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے مذکورہ بیان آذربائیجان کے صدر الہام علیف اور آرمینیا کے وزیر اعظم نکول پشینیان کی موجودگی میں دیا۔ یہ تینوں لیڈران ایک سہ فریقی دستخط پروگرام میں شامل ہوئے، جہاں امریکہ کی ثالثی میں ایک امن معاہدہ پر دستخط کیا گیا۔ ٹرمپ نے اس موقع پر کہا کہ ’’بطور صدر میری سب سے بڑی خواہش دنیا میں امن و استحکام قائم کرنا ہے۔ آج کا یہ معاہدہ ہندوستان اور پاکستان کے ساتھ ہماری کامیابی کے بعد ممکن ہوا ہے۔‘‘ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ’’وہ ایک دوسرے کے خلاف پوری طاقت سے لڑ رہے تھے، حالات کافی سنگین ہو گئے تھے، لیکن جیسا کے آپ جانتے ہیں کہ یہ تنازعہ شاید ایک جوہری جنگ میں تبدیل ہو سکتی تھی، لیکن اس سے عین قبل دونوں عظیم رہنما ایک ساتھ آئے اور حالات کو قابو میں کر لیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر دہرایا کہ انہوں نے ہندوستان-پاکستان کے درمیان تنازعات کو تجارتی معاہدے کے ذریعے حل کیا۔ انہوں نے کہا کہ ’’میں نے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان معاملہ حل کیا۔ مجھے لگتا ہے کہ اس کی بنیادی وجہ کاروبار تھا، اس کے علاوہ کوئی اور وجہ نہیں تھی۔‘‘ انہوں نے اس پروگرام میں اپنے بیان کے دوران ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جنگ کا 2 بار تذکرہ کیا۔


0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...