
یہ حادثہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب ضلع میں غیر قانونی کوئلہ کانکنی معاملہ پر تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ اسی تھانگسکو علاقہ میں گزشتہ سال 23 دسمبر کو بھی ایسا ہی ڈائنامائٹ دھماکہ ہوا تھا، جس میں 2 کانکنوں کی موت ہو گئی تھی۔ اس وقت پولیس نے شروع میں دھماکہ کی خبروں کو بے بنیاد بتایا تھا۔ حالانکہ میڈیا رپورٹس سامنے آنے کے بعد میگھالیہ ہائی کورٹ نے ریاست میں غیر قانونی کوئلہ کانکنی اور اس کے ٹرانسپورٹیشن کی جانچ کے لیے تشکیل یک رکنی کمیٹی (سبکدوش جج بی پی کاٹیکی کمیٹی) نے پولیس سے رپورٹ طلب کی تھی۔ میگھالیہ کے حقوق انسانی کمیشن نے بھی اس معاملے میں نوٹس لیا تھا اور ریاستی حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب کی تھی۔






