میزبان سری لنکا کو پہلے سپر 8 میچ میں انگلینڈ کے ہاتھوں 51 رنوں کی شرمناک شکست

AhmadJunaidJ&K News urduFebruary 22, 2026359 Views


جوفرا آرچر اور وِل جیکس نے گیند بازی میں ایسا قہر برپایا کہ سری لنکائی بلے باز تاش کے پتوں کی طرح بکھر گئے۔ کپتان داسن شناکا آخر تک لڑے لیکن اپنی ٹیم کو یقینی شکست سے بچا نہیں جا سکے۔

<div class="paragraphs"><p>پلیئر آف دی میچ ول جیکس، تصویر سوشل میڈیا، بشکریہ @ICC</p></div><div class="paragraphs"><p>پلیئر آف دی میچ ول جیکس، تصویر سوشل میڈیا، بشکریہ @ICC</p></div>

i

user

انگلینڈ نے میزبان سری لنکا کو 51 رنوں سے شکست دے کر سب کو حیران کر دیا ہے، کیونکہ گروپ مرحلے میں اسے نیپال کے خلاف بمشکل جیت نصیب ہوئی تھی اور ویسٹ انڈیز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ جوفرا آرچر اور وِل جیکس نے گیند بازی میں ایسا قہر برپایا کہ سری لنکائی بلے باز تاش کے پتوں کی طرح بکھر گئے۔ کپتان داسن شناکا آخر تک لڑے لیکن اپنی ٹیم کو یقینی شکست سے بچا نہیں جا سکے۔ پالے کیلے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں انگلینڈ نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 146 رن بنائے۔ جواب میں سری لنکائی ٹیم 20 اوورس بھی نہیں کھیل پائی اور 95 رنوں پر آل آؤٹ ہو گئی۔

سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا جسے اس کے گیند بازوں نے درست ثابت کیا۔ انگلینڈ کی ٹیم پورے 20 اوورس میں 9 وکٹوں کے نقصان پر صرف 146 رن ہی بنا سکی۔ فلپ سالٹ کے 40 گیندوں میں 62 رن کے علاوہ کوئی بھی بلے باز سری لنکائی گیند بازوں کا جم کر سامنا نہیں کر پایا۔ سری لنکا کی جانب سے دونیتھ ویلالاگے 3 وکٹ، دلشان مدوشنکا اور مہیش تھیکشنا نے 2-2 جبکہ دشمنتا چامیرا نے ایک وکٹ حاصل کی۔

146 رنوں کا تعاقب کرنا سری لنکا کے لیے مشکل نہیں تھا کیونکہ میزبان نے آسٹریلیا کے خلاف تقریباً 200 رنوں کا ہدف آسانی سے حاصل کر لیا تھا۔ لیکن یہ اسکور انگلینڈ کی گیند بازی کے سامنے پہاڑ جیسے اسکور سے کم نہیں ثابت نہیں ہوا۔ پوری سری لنکائی ٹیم 16.4 اوورس میں 95 رن پر آل آؤٹ ہو گئی۔ کپتان داسن شناکا کے 24 گیندوں میں 30 رن کے علاوہ کوئی بھی بلے باز 20 رن کا ہندسہ بھی عبور نہ کر سکا۔ پلیئر آف دی میچ کا خطاب اپنے نام کرنے والے وِل جیکس 3 وکٹیں، جوفرا آرچر، عادل رشید اور لیام ڈاسن نے 2-2 وکٹیں اور جیمی اوورٹن 1 وکٹ حاصل کی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...