
یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب دہلی پہلے ہی ہائی الرٹ پر ہے۔ 10 نومبر کو لال قلعہ کے قریب ہوئے خوفناک دھماکے کے بعد دہلی میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ اس دھماکے میں 12 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے جن کا علاج ایل این جے پی اسپتال میں جاری ہے۔ تحقیقات میں پولیس نے تقریباً 2900 کلوگرام دھماکہ خیز مواد اور متعدد ہتھیار ضبط کیے تھے۔
ان حالات میں مہیپال پور کی آواز نے عوام میں ایک بار پھر تشویش پیدا کر دی، تاہم دہلی پولیس نے فوری ردِعمل دکھاتے ہوئے واضح کیا کہ صورتِ حال مکمل طور پر معمول پر ہے اور کسی بھی خطرے کی کوئی بات نہیں۔ شہریوں کو اطمینان دلایا گیا ہے کہ دہلی میں سکیورٹی فورسز چوکس ہیں اور تمام حساس مقامات پر گشت بڑھا دیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق، اس واقعے کو کسی بھی قسم کی دہشت گردانہ سرگرمی سے جوڑنے کی ضرورت نہیں ہے۔ ٹریفک معمول کے مطابق بحال ہے اور علاقے میں حالات پرامن ہیں۔






