
امریکہ میں اگلے سال ہونے والے کانگریس کے وسط مدتی انتخابات کے پیش نظر مہنگائی اور ’کاسٹ آف لیونگس‘ ووٹروں کے لئے بڑے خدشات بن چکے ہیں۔ ریپبلکن پارٹی کو خاص طور پر تشویش ہے کہ اگر قیمتیں اتنی زیادہ رہیں تو انہیں اقتدار برقرار رکھنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ ٹرمپ نے گزشتہ سال کی انتخابی مہم کے دوران مہنگائی کو روکنے کا وعدہ کیا تھا لیکن حالیہ مہینوں میں ان کے بیانات میں تبدیلی آئی ہے۔ وہ کبھی مہنگائی کے مسئلے کو’’جعلی‘‘ کہتے ہیں تو کبھی اس کے لیے سابق صدر جو بائیڈن کو مورد الزام ٹھہراتے ہیں، جبکہ وہ یہ بھی کہتے ہیں کہ ان کی معاشی پالیسیاں اگلے سال امریکیوں کو فائدہ پہنچائیں گی۔






