
حادثے کے فوری بعد امدادی کارروائیاں شروع کی گئیں اور زخمی بچوں کو نزدیکی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ 12 بچوں کا علاج جھالاواڑ کے ایس آر جی اسپتال میں جاری ہے، جبکہ 8 بچے منوہر تھانہ میں زیر علاج ہیں۔
سابق وزیراعلیٰ وسندھرا راجے، اپنے بیٹے و رکن پارلیمان دُشینت سنگھ کے ہمراہ اسپتال پہنچیں، جہاں انہوں نے زخمی بچوں کی عیادت کی اور متاثرہ خاندانوں کو دلاسہ دیا۔ انہوں نے اس سانحے کی ذمہ داری تعلیم محکمہ کی سنگین لاپروائی پر ڈالتے ہوئے کہا کہ اگر وقت پر خستہ حال عمارت کا معائنہ کر کے طلبا کو محفوظ جگہ منتقل کیا جاتا، تو یہ حادثہ روکا جا سکتا تھا۔






