
ممبئی: محکمہ موسمیاتِ ہند (آئی ایم ڈی) نے مہاراشٹر کے مختلف اضلاع میں بارش کے امکان کے پیش نظر یلو الرٹ جاری کیا ہے۔ یہ الرٹ ہفتہ کی صبح سات بجے جاری کیا گیا، جس کے مطابق ممبئی، ٹھانے، رائے گڑھ، نندربار، دھُلے، جلگاؤں، پونے، ناسک، ستارا، سانگلی اور کولہاپور سمیت 12 اضلاع میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ہلکی سے درمیانی بارش ہو سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ موسم میں نمی میں اضافہ ہوا ہے، جس سے بارش کے امکانات بڑھے ہیں۔ ماہرین کے مطابق، بحیرہ عرب کے اوپر بنے کم دباؤ والے نظام کا اثر اب بھی مہاراشٹر کے ساحلی اور شمالی علاقوں پر برقرار ہے، جس کے باعث جنوب مغربی ہوائیں نمی ساتھ لاتی رہیں گی۔






