
نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی نے زلزلے کی شدت 4.7 بتائی ہے۔ زلزلہ آج صبح 8:45 پر ریکارڈ کیا گیا۔ اس کا مرکز ہنگولی ضلع کے وسمت تعلقہ کے شیرلی گاؤں میں زمین سے 10 کلومیٹر کی گہرائی پر واقع تھا۔ ہنگولی کے علاوہ ناندیڑ اور پربھنی اضلاع میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔





