ان کا کہنا تھا کہ، ’’بی جے پی پورے ملک میں آئین پر حملہ کر رہی ہے اور بہار میں بھی انتخابات کو ہائی جیک کرنے کی تیاری ہو رہی ہے لیکن ہم اسے کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔‘‘ بہار میں اس سال کے آخر میں اسمبلی انتخابات متوقع ہیں اور اس سے قبل بی جے پی اور دیگر جماعتوں کے درمیان سیاسی گرما گرمی بڑھتی جا رہی ہے۔ راہل گاندھی کے مطابق، ’انڈیا‘ اتحاد ریاست میں بی جے پی کی ہر چال کا سیاسی طور پر جواب دے گا اور جمہوریت کو مضبوط کرے گا۔
انہوں نے بی جے پی پر قبائلی حقوق کو نظرانداز کرنے کا الزام بھی لگایا۔ انہوں نے کہا، ’’پانی، جنگل اور زمین آدی واسیوں کی ہیں اور ان ہی کی رہیں گی۔‘‘