مکمل خاموشی اختیار کیے سابق نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ نے سرکاری رہائش کے لیے ابھی تک محکمہ سے نہیں کیا رابطہ

AhmadJunaidJ&K News urduAugust 21, 2025362 Views


مرکزی وزارت برائے شہری ترقی کی طرف سے کہا گیا ہے کہ اگر جگدیپ دھنکھڑ کو 34 اے پی جے عبدالکلام روڈ پر بنگلہ پسند نہیں آتا ہے تو ان کو دوسرا متبادل بھی پیش کیا جا سکتا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>جگدیپ دھنکھڑ، تصویر آئی اے این ایس</p></div><div class="paragraphs"><p>جگدیپ دھنکھڑ، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

i

user

ہندوستان کے سابق نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ نے مکمل خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔ انھوں نے نائب صدر کے عہدہ سے 21 جولائی 2025 کی شام اچانک استعفیٰ دے دیا تھا۔ استعفیٰ کی وجہ انھوں نے اپنی خراب صحت بتائی تھی۔ تب سے لے کر ابھی تک انھوں نے کچھ بھی نہیں بولا ہے۔ نہ تو اپنے استعفیٰ سے متعلق مزید کوئی وضاحت پیش کی ہے، نہ ہی کوئی سیاسی بیان دیا ہے اور نہ ہی وہ کسی پلیٹ فارم دکھائی دیے ہیں۔ خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ انھوں نے اپنی نئی سرکاری رہائش کے لیے مرکزی وزارت برائے شہری ترقی سے بھی کوئی رابطہ نہیں کیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ جگدیپ دھنکھڑ اس وقت وائس پریسیڈنٹ انکلیو میں رہ رہے ہیں۔ استعفیٰ کے بعد وہ یہاں تقریباً 15 ماہ تک رہ سکتے ہیں۔ استعفیٰ کے بعد بھلے ہی دھنکھڑ نے نئے بنگلے سے متعلق مرکزی وزارت سے رابطہ نہیں کیا ہو، لیکن محکمہ نے پہلے سے ہی ان کے نئے بنگلے کا انتظام کر لیا ہے۔ مرکزی وزارت برائے شہری ترقی کے تحت آنے والے ڈائریکٹر آف اسٹیٹ نے سابق صدر دھنکھڑ کے لیے 34 اے پی جے عبدالکلام روڈ پر ٹائپ-8 کا بنگلہ خالی کرا لیا ہے۔ ساتھ ہی محکمہ کی طرف سے کہا گیا ہے کہ اگر جگدیپ دھنکھڑ کو 34 اے پی جے عبدالکلام روڈ پر بنگلہ پسند نہیں آتا ہے تو ان کو دوسرا متبادل بھی پیش کیا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ ہندوستان کے نائب صدر کو عہدہ سے ہٹنے کے بعد دہلی کے لٹین زون میں ٹائپ-8 یا ان کے آبائی علاقہ میں 2 ایکڑ کی اراضی پیش کی جاتی ہے۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق دھنکھڑ کو بھی ایک ٹائپ-8 سرکاری بنگلہ ہی دیا جائے گا۔ دھنکھڑ گزشتہ سال اپریل میں ہی نو تعمیر ’وائس پریسیڈنٹ انکلیو‘ میں منتقل ہوئے تھے، جو پارلیمنٹ ہاؤس احاطہ کے پاس چرچ روڈ پر موجود ہے۔ یہ انکلیو سنٹرل وِسٹا پروجیکٹ کے تحت بنایا گیا تھا۔ اب استعفیٰ کے بعد انھیں یہ رہائش خالی کرنی ہوگی۔ حالانکہ اس کے لیے ابھی وقت ہے، پھر بھی محکمہ ان کے رہنے سے متعلق انتظام میں مصروف ہو گیا ہے۔


0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...