موسم ہوگا خوشگوار! بہار اور مغربی بنگال سمیت کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ، تیزی سے آگے بڑھ رہا مانسون

AhmadJunaidJ&K News urduJune 9, 2026357 Views


9 سے 14 جون کے دوران انڈمان و نکوبار الجزائر اور ذیلی ہمالیائی مغربی بنگال کے علاوہ سکم میں شدید بارش ہونے کا امکان ہے۔ گنگا کے میدانی مغربی بنگال میں 10 سے 12 جون کو موسلادھار بارش ہو سکتی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div><div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

i

user

google_preferred_badge

محکمۂ موسمیات نے ایک پریس ریلیز جاری کر کے بتایا کہ 9 سے 14 جون کے دوران ہماچل پردیش، جموں و کشمیر، لداخ اور اتراکھنڈ میں بعض مقامات پر بارش ہونے کا امکان ہے۔ اسی طرح 11 سے 14 جون کے دوران ہریانہ، چنڈی گڑھ، دہلی اور پنجاب میں بھی بعض مقامات پر بارش کے آثار ہیں۔ مغربی اتر پردیش اور مشرقی اتر پردیش میں 10 سے 14 جون کے دوران کہیں کہیں بارش دیکھنے کو مل سکتی ہے۔ اس دوران کئی علاقوں میں گرج و چمک کے ساتھ بارش ہونے سے گرمی سے راحت ملنے کی امید ہے۔

مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان

9 سے 12 جون کے دوران مشرقی مدھیہ پردیش، ودربھ اور مغربی مدھیہ پردیش میں، جبکہ 9 سے 10 جون کے درمیان چھتیس گڑھ میں کہیں کہیں آندھی طوفان کے ساتھ بجلی چمکنے اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ اس دوران ہوا کی رفتار 40 سے 50 کلومیٹر فی گھنٹہ تک رہ سکتی ہے۔

بہار اور بنگال میں بارش کا الرٹ

9 سے 14 جون کے دوران انڈمان و نکوبار الجزائر اور ذیلی ہمالیائی مغربی بنگال (دارجیلنگ، کالمپونگ اور جلپائی گوڑی کا علاقہ) کے علاوہ سکم میں شدید بارش ہونے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ گنگا کے میدانی مغربی بنگال (کولکاتا، ہاوڑہ اور ہگلی کا علاقہ) میں 10 سے 12 جون، جھارکھنڈ اور اڈیشہ میں 12 سے 13 جون، جبکہ بہار میں 11 جون کو شدید بارش ریکارڈ کی جا سکتی ہے۔ ان علاقوں میں کئی مقامات پر گرج و چمک کے ساتھ بارش کی سرگرمیاں بھی دیکھنے کو مل سکتی ہیں۔

شمال مشرقی ہندوستان میں بارش کے آثار

9 سے 14 جون کے دوران اروناچل پردیش، آسام، میگھالیہ، ناگالینڈ، منی پور، میزورم اور تریپورہ میں شدید سے انتہائی شدید بارش ہونے کا امکان ہے۔ اس دوران شمال مشرقی ہندوستان کے بیشتر حصوں میں مسلسل بارش کی سرگرمیاں برقرار رہ سکتی ہیں۔

دہلی کا موسم کیسا رہے گا؟

دہلی میں 9 جون کو آسمان بیشتر صاف رہے گا، جہاں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 42 سے 44 ڈگری سیلسیس اور کم سے کم درجۂ حرارت 28 سے 30 ڈگری سیلسیس رہنے کی توقع ہے۔ ساتھ ہی دن کے دوران 40 کلومیٹر فی گھنٹہ تک کی رفتار سے تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔ 10 جون کو درجۂ حرارت تقریباً اسی سطح (42 سے 44 ڈگری سیلسیس) پر برقرار رہے گا، لیکن جزوی طور پر بادل چھائے رہنے اور دوپہر یا شام کے وقت گرج و چمک کے ساتھ موسم بننے کا امکان ہے۔ جبکہ 11 جون کو زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت میں معمولی کمی (40 سے 42 ڈگری سیلسیس) آئے گی اور آسمان پر جزوی بادل رہنے کے ساتھ شام یا رات کے وقت ہلکی بارش ہونے کے آثار ہیں۔

راجستھان کا موسم کیسا رہے گا؟

موسمیاتی مرکز جے پور نے بتایا کہ مغربی راجستھان کے جودھپور اور بیکانیر ڈویژن کے بیشتر علاقوں میں آئندہ 2 سے 3 دن تک موسم بنیادی طور پر خشک رہے گا اور درجۂ حرارت میں 2 سے 3 ڈگری سیلسیس کا اضافہ ہو سکتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی 9 سے 11 جون کے دوران سرحدی علاقوں میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 44 سے 46 ڈگری سیلسیس تک پہنچنے، کہیں کہیں گرم لہر (لو) چلنے اور 20 سے 30 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ تاہم ایک نئے مغربی اضطراب کے سرگرم ہونے کے سبب 11 جون سے ریاست کے بعض حصوں میں ایک بار پھر آندھی اور بارش کی سرگرمیوں میں تیزی آنے کے آثار ظاہر کیے گئے ہیں۔

Follow us: WhatsAppFacebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...