مودی کے بیان پر راہل گاندھی کا ردعمل، کہا- ’پارلیمنٹ میں جواب نہیں دے پائیں گے، کمپرومائز ہو گئے‘

AhmadJunaidJ&K News urduMarch 23, 2026359 Views


انہوں نے مزید کہا کہ حکومت مکمل طور پر کنٹرول میں ہے اور اہم عالمی مسائل پر آزادانہ مؤقف اختیار کرنے سے گریز کر رہی ہے۔ ان کے مطابق مغربی ایشیا جیسے حساس معاملے پر ہندوستان کو واضح اور خودمختار موقف اپنانا چاہیے تھا لیکن حکومت نے ایسا نہیں کیا۔

خیال رہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے لوک سبھا میں اپنے بیان میں مغربی ایشیا کی صورتحال کو انتہائی تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ یہ بحران تین ہفتوں سے زیادہ عرصے سے جاری ہے اور اس کے اثرات عالمی معیشت اور عوام کی زندگیوں پر پڑ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے سامنے اس جنگ نے غیر متوقع اقتصادی، سلامتی اور انسانی چیلنجز کھڑے کر دیے ہیں۔

0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...