کانگریس لیڈر نے مودی کی اندرونی پالیسیوں پر بھی طنز کیا اور کہا کہ ’’پی ایم مودی کبھی ملک میں ٹماٹر، پیاز اور آلو کی قیمتوں کو لے کر ’ٹی او پی‘ چیلنج کی بات کرتے تھے لیکن آج ہندوستان کو سی اے پی چیلنج کا سامنا ہے، چین، امریکہ اور پاکستان سے بیک وقت پیدا ہونے والی سیاسی پیچیدگی۔‘‘
جے رام رمیش کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اپوزیشن پارلیمنٹ کے جاری مانسون سیشن میں مودی حکومت سے خارجہ پالیسی، معیشت اور قومی سلامتی جیسے موضوعات پر وضاحت مانگ رہی ہے۔