مودی-ٹرمپ کے درمیان فون پر ہوئی بات چیت میں نہیں شامل تھا کوئی ’تیسرا‘، مسک سے منسلک خبروں کو وزارت خارجہ نے کیا خارج

AhmadJunaidJ&K News urduMarch 28, 2026357 Views


وزیر اعظم نریندر مودی اور ڈونالڈ ٹرمپ کی فون کال کے درمیان ایلون مسک کے شامل ہونے کا دعویٰ امریکی اخبار ’دی نیویارک ٹائمس‘ نے کیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>نریندر مودی / ڈونلڈ ٹرمپ (فائل)</p></div><div class="paragraphs"><p>نریندر مودی / ڈونلڈ ٹرمپ (فائل)</p></div>

i

user

وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے 24 مارچ کو وزیر اعظم نریندر مودی اور امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے درمیان فون پر ہوئی بات چیت میں کسی تیسرے شخص کی شمولیت کے متعلق سامنے آئی خبروں پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ ہم نے اس خبر کو دیکھا ہے، لیکن 24 مارچ کو ہوئی ٹیلی فون بات چیت صرف وزیر اعظم مودی اور امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے درمیان ہوئی تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس بات چیت کے دوران مغربی ایشیا کی صورتحال پر دونوں لیڈران نے تبادلہ خیال کیا تھا۔

واضح رہے کہ نریندر مودی اور ڈونالڈ ٹرمپ کی فون کال کے درمیان ایلون مسک کے شامل ہونے کا دعویٰ امریکی اخبار ’دی نیویارک ٹائمس‘ نے کیا ہے۔ اخبار کی رپورٹ کے مطابق اس کال میں ایلون مسک بھی شامل تھے، یہ اطلاع 2 امریکی افسران نے دی۔ حالانکہ اب تک یہ واضح نہیں ہے کہ ایلون مسک نے بات چیت میں کچھ کہا یا صرف سن رہے تھے۔

اس معاملہ کو ایسے سمجھا جا سکتا ہے کہ رپورٹس اور اصول و ضوابط یہ کہتے ہیں کہ 2 ممالک کے سربراہان کی بات چیت میں کسی تیسرے فرد کا شامل ہونا غیر معمولی سمجھا جاتا ہے، خاص کر جب معاملہ جنگ جیسے حالات کا ہو۔ ایسے میں میڈیا رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ حالیہ کچھ وقتوں میں ایلون مسک اور ڈونالڈ ٹرمپ کے تعلقات میں دوبارہ بہتری آئی ہے، جبکہ گزشتہ سال دونوں کے درمیان اختلافات کی خبریں سامنے آئی تھیں۔

قابل ذکر ہے کہ ڈونالڈ ٹرمپ سے فون پر ہونے والی بات سے متعلق وزیر اعظم مودی نے کہا تھا کہ ’’دونوں لیڈران نے خطے میں امن بحال کرنے اور کشیدگی میں کمی پر زور دیا۔ ساتھ ہی آبنائے ہرمز کو محفوظ اور کھلا رکھنے کی ضرورت پر بھی اتفاق کیا گیا۔‘‘


0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...