نئی دہلی: کانگریس کے سینئر رہنما اور جنرل سیکریٹری جے رام رمیش نے وزیراعظم نریندر مودی کی خارجہ پالیسی پر شدید تنقید کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ دو مہینوں میں پیش آنے والے چار اہم عالمی واقعات نے ہندوستان کی کمزور خارجہ پالیسی اور نام نہاد }مودی-ٹرمپ دوستی{ کی حقیقت کو بے نقاب کر دیا ہے۔
اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر جے رام رمیش نے لکھا کہ ان چار ٹھوس واقعات سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ وزیراعظم اور ان کے حامی جس دوستی اور سفارتی کامیابی کا ڈھول پیٹتے ہیں، وہ صرف ایک دکھاوا ہے جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔