مودی حکومت نے روس سے تیل خریدنا بند کر کے امریکہ کے سامنے ہتھیار ڈال دیے: کانگریس

AhmadJunaidJ&K News urduAugust 1, 2025362 Views


پون کھیڑا نے دعویٰ کیا، ’’مودی امریکہ کے کہنے پر روس سے تیل خریدنا بند کر رہے ہیں۔ جبکہ امریکہ خود ہندوستان کے دشمن ملک پاکستان کے ساتھ تیل کا معاہدہ کر چکا ہے۔ پاکستان پر صرف 19 فیصد ٹیرف عائد ہے، جبکہ ہندوستان پر اب بھی 25 فیصد ٹیرف اور غیر اعلانیہ اقتصادی جرمانے لاگو ہیں۔‘‘

کانگریس رہنما نے مزید کہا کہ روس، جو برسوں سے ہندوستان کا قریبی اتحادی رہا ہے، اب مایوس ہو کر پاکستان کے ساتھ اہم منصوبے شروع کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا، ’’روس اب پاکستان کے ساتھ ایک بڑی ریلوے لائن پر کام کر رہا ہے۔ اس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ ہندوستان نے اپنے دیرینہ شراکت دار کو کس طرح ناراض کیا ہے۔‘‘

0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...