منوج جرانگے کی ممبئی میں بھوک ہڑتال شروع، آزاد میدان پر ہزاروں حامیوں کی موجودگی

AhmadJunaidJ&K News urduAugust 29, 2025375 Views


ممبئی سینٹرل ریلوے کے مطابق 240 اضافی آر پی ایف جوان ڈیوٹی پر لگائے گئے ہیں۔ صرف سی ایس ایم ٹی پر دن میں 200 اور رات میں 230 جی آر پی اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔ اسی طرح بھیڑ والے اسٹیشنوں جیسے دادر، بھائیکلہ، پرل اور چنچپوکلی پر اضافی نفری رکھی گئی ہے تاکہ ہجوم کے درمیان نظم برقرار رہے۔

مراٹھا سماج طویل عرصے سے ریزرویشن کی مانگ کرتا آیا ہے۔ جرانگے اور ان کے حامیوں کا مطالبہ ہے کہ مراٹھا برادری کو او بی سی زمرے میں شامل کر کے ریزرویشن دیا جائے لیکن موجودہ صورت حال میں او بی سی کی فہرست میں پہلے ہی 350 سے زیادہ ذاتیں شامل ہیں۔

فی الحال آزاد میدان مراٹھا تحریک کا مرکز بنا ہوا ہے اور منوج جرانگے کے اعلان کے بعد یہ احتجاج کتنی دیر تک جاری رہے گا، یہ آنے والے دنوں میں واضح ہوگا۔

0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...