
انہوں نے وضاحت کی کہ منریگا کی بنیاد 3 بنیادی اصولوں پر رکھی گئی تھی، جن میں کام کا حق، دیہی سطح پر خود مختاری اور مرکزی حکومت کی جانب سے مکمل اجرتی ذمہ داری شامل ہے۔ راہل گاندھی کے مطابق یہی اصول منریگا کو ایک فلاحی اسکیم سے بڑھ کر آئینی اور سماجی تحفظ کا ذریعہ بناتے ہیں۔ تاہم موجودہ حکومت اس ڈھانچے کو توڑ کر اسے مرکز کے کنٹرول کا آلہ بنانا چاہتی ہے۔
راہل گاندھی نے الزام لگایا کہ نئی ترمیم کے تحت بجٹ، منصوبہ بندی اور قواعد مرکز کے ذریعے طے کیے جائیں گے، جس سے ریاستوں اور گاؤں کی خود مختاری ختم ہو جائے گی۔ ان کے مطابق ریاستوں پر مالی بوجھ ڈال کر غریبوں کے روزگار کی ضمانت کو کمزور کیا جا رہا ہے اور فنڈ ختم ہونے یا فصل کی کٹائی کے موسم میں مزدوروں کو مہینوں تک کام سے محروم رکھا جا سکے گا۔






