
سماجی کارکن اور ڈاکٹر نکھل داتار نے اس معاملے میں حکومت سے واضح طریقہ کار طے کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے اس معاملے میں قانونی لڑائی بھی لڑی ہے۔ بی ایم سی انتظامیہ نے بھی حکومت کو متعدد خطوط لکھ کر رہنما ہدایات طلب کی ہیں۔ اب امید کی جا رہی ہے کہ اس حساس معاملے پر جلد ہی قواعد وضع کیے جائیں گے تاکہ مریضوں اور ان کے اہل خانہ کو غیر یقینی صورتحال کا سامنا نہ کرنا پڑے۔





