
تحقیقات میں یہ انکشاف ہوا کہ ملزمان جعلی ڈاک ٹکٹ اصل قیمت کے تقریباً آدھے داموں میں فروخت کر رہے تھے۔ ڈاک حکام کی جانب سے مشکوک ڈاک پارسلوں کی جانچ کے دوران جب کچھ ٹکٹ جعلی نکلے تو اس پورے نیٹ ورک کا سراغ لگا۔ اس کے بعد پولیس نے جی پی او کے اشتراک سے چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے تین افراد کو حراست میں لیا۔
گرفتار ملزمان کی شناخت راکیش بند، شمس الدین احمد اور شاہد رضا کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس نے ان کے قبضے سے بڑی تعداد میں جعلی ڈاک ٹکٹ، پرنٹنگ مواد اور دیگر شواہد برآمد کیے ہیں۔ ابتدائی جانچ میں پولیس کو ان کے بینک کھاتوں میں 8 کروڑ روپے سے زیادہ کی مشکوک لین دین کا سراغ ملا ہے۔





