’ملک میں طوفان آنے والا ہے، کیونکہ…‘، راہل گاندھی نے پنجاب میں وزیر اعظم مودی کو نشانے پر لیا

AhmadJunaidJ&K News urduFebruary 28, 2026358 Views

پنجاب میں ’کسان مزدور مہاریلی‘ سے خطاب کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ نریندر مودی نے ہندوستان کے ایگریکلچر سیکٹر کا دروازہ امریکہ کے لیے کھول دیا ہے۔ اس سے ہمارے کسان تباہ ہو جائیں گے۔

راہل گاندھی، تصویر ’ایکس‘ @INCIndia

راہل گاندھی، تصویر ’ایکس‘ @INCIndia

i

user

لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد راہل گاندھی نے آج پنجاب کے برنالہ میں ’کسان مزدور مہاریلی‘ سے خطاب کیا۔ لوگوں کی جمع بھیڑ سے مخاطب ہوتے ہوئے انھوں نے کئی محاذ پر وزیر اعظم نریندر مودی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ خاص طور سے ہند-امریکہ تجارتی معاہدہ کے نقصانات پنجاب کے کسانوں اور عوام کے سامنے انتہائی واضح انداز میں رکھے۔ انھوں نے کہا کہ ’’ملک میں ’طوفان‘ آنے والا ہے، کیونکہ امریکہ کا اخروٹ، بادام، سیب، دال، کپاس، سویابین ہندوستان آئے گا۔ کیونکہ نریندر مودی نے ملک کا سارا کا سارا ڈاٹا ٹرمپ کو سونپ دیا۔ کیونکہ نریندر مودی نے ٹرمپ کو گارنٹی دی ہے کہ ہندوستان ہر سال 9 لاکھ کروڑ روپے کی امریکی مصنوعات خریدے گا۔‘‘

کسانوں و مزدوروں کی اہمیت ظاہر کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ ’’پنجاب جانتا ہے کہ کسان اور مزدور ملک کی بنیاد ہوتا ہے۔ کسان اور مزدور کے بغیر ملک مضبوط نہیں ہو سکتا۔ ہندوستان کی فوڈ سیکورٹی میں کسانوں اور مزدوروں کی سب سے بڑی محنت رہی ہے۔ سبز انقلاب بھی پنجاب کے کسانوں اور مزدوروں کی محنت تھی۔‘‘ وہ مزید کہتے ہیں کہ ’’نریندر مودی نے ہندوستان کے ایگریکلچر سیکٹر کا دروازہ امریکہ کے لیے کھول دیا ہے۔ اس فیصلہ کے بعد امریکہ کا سامان ہندوستان آئے گا اور ہمارے کسان تباہ ہو جائیں گے۔‘‘

ہند-امریکہ تجارتی معاہدہ کو کانگریس رکن پارلیمنٹ نے پوری طرح سے کسانوں کو نقصان پہنچانے والا قرار دیا۔ انھوں نے بتایا کہ اس کے نقصانات کو پی ایم مودی جانتے تھے، لیکن مجبوری میں معاہدہ کرنے کو راضی ہوئے۔ انھوں نے کہا کہ ’’نریندر مودی یہ کام نہیں کرنا چاہتے تھے۔ 4 ماہ تک معاہدہ رکا ہوا تھا، کیونکہ ہندوستان کا کوئی بھی وزیر اعظم کسی دوسرے ملک کے لیے ایگریکلچر سیکٹر کو نہیں کھول سکتا۔ لیکن سوال ہے، نریندر مودی نے جو کام 4 ماہ تک نہیں کیا، اسے انھوں نے 15 منٹ میں کیوں کر دیا؟‘‘

مذکورہ سوال کا جواب راہل گاندھی نے بھیڑ کے سامنے بہت واضح انداز میں دیا۔ انھوں نے کہا کہ ’’نریندر مودی کو رات میں نیند نہیں آ رہی ہے، کیونکہ ایپسٹین فائلز اور اڈانی کا کیس ایک دن ضرور کھلے گا۔ میں آپ کو بتا دیتا ہوں، نریندر مودی ان معاملوں سے بچ نہیں سکتے۔‘‘ وہ یہ بھی کہتے ہیں کہ ’’میں نے پارلیمنٹ میں کہا تھا، نریندر مودی کا گلا جکڑا ہوا ہے۔ ایک ہاتھ ایپسٹین فائل کا ہے، اور دوسرا ہاتھ اڈانی پر کیس کا ہے۔‘‘ انھوں نے الزام عائد کیا کہ بی جے پی نے گزشتہ 15-10 سالوں میں اپنا پورا فنانشیل سسٹم اڈانی کی کمپنی میں ڈال دیا ہے۔ اڈانی عام کمپنی نہیں ہے، وہ بی جے پی کا ’اسپیشل پرپس وہیکل‘ ہے۔ کانگریس رکن پارلیمنٹ نے بے باک انداز میں کہا کہ ’’جو بھی پیسہ بنتا ہے، وہ اڈانی کے پاس جاتا ہے اور پھر سیاست میں استعمال ہوتا ہے۔ ہزاروں شیل کمپنیاں ہیں۔ امریکہ نے اڈانی پر کریمنل کیس لگا دیا ہے، یہ سیدھا بی جے پی کے فنانشیل سسٹم پر حملہ ہے۔‘‘

پی ایم مودی پر مبینہ امریکی دباؤ کے بارے میں ذکر کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ ’’نریندر مودی نے امریکہ سے کہا ہے کہ آپ جس سے تیل خریدنے کو کہیں گے، اس سے ہی ہم تیل خریدیں گے۔ ہندوستان کا کوئی بھی وزیر اعظم ایسا نہیں کرتا۔ میں آپ کو لکھ کر دے سکتا ہوں کہ نریندر مودی بھی یہ کام نہیں کرتے۔ اس لیے میرا سوال ہے، آخر اس دن ایسا کیا ہوا کہ وزیر اعظم مودی نے ملک کا سارا ڈاٹا امریکہ کو سونپ دیا؟ ہمارے ملک اور کسانوں کا ڈیتھ وارنٹ سائن کر دیا؟‘‘ پنجاب کے کسانوں کو مخاطب کرتے ہوئے وہ کہتے ہیں کہ ’’پنجاب کے کسانوں کو یاد رکھنا ہے کہ نریندر مودی نے پہلے سیاہ زرعی قوانین لا کر آپ کو بیچنے کی کوشش کی۔ اب یہاں کے مزدوروں کے ہاتھ سے منریگا اور ان کے کام کے حق کو چھین لیا ہے۔ میں صرف یہی کہنا چاہتا ہوں کہ ہم ملک کے کسانوں، مزدوروں اور چھوٹے تاجروں کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے ہیں۔ ہم پیچھے ہٹنے والے نہیں ہیں۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...