ملک میں باعزت زندگی قربانی سے ملتی ہے، نفرت کا جواب کردار اور خدمت سے دینا ہوگا: مولانا محمود مدنی

AhmadJunaidJ&K News urduAugust 10, 2025369 Views


انہوں نے غزہ کے مظلومین سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہاں کے حالات پر ہماری نیند نہیں ٹوٹتی تو ہمیں اپنے ایمان کا محاسبہ کرنا چاہیے۔ عملی مدد نہ سہی، کم از کم دعا اور جذباتی یکجہتی کا اظہار ضرور ہونا چاہیے۔

اجلاس میں ایڈوکیٹ عاصم شہزاد نے وقف ترمیمی ایکٹ 2025 پر روشنی ڈالی اور اقلیتوں کے آئینی حقوق کے تحفظ پر زور دیا۔ رفیق حاجیار نے دینی اقدار کے ساتھ عصری و مرکزی دھارے کی تعلیم میں سرمایہ کاری کی اہمیت بیان کی۔ ٹی رفیق احمد نے تعلیم کی اہمیت پر گفتگو کی، جبکہ مکہ رفیق احمد نے اتحاد اور آئینی سیکولرازم کے موضوع پر بین المذاہب ہم آہنگی کو ملکی ترقی کے لیے لازمی قرار دیا۔ مدراس ہائی کورٹ کے سابق جج جسٹس کے این باشا نے اقلیتی حقوق کے تحفظ میں عدلیہ کے کردار کو اجاگر کیا۔

تقریب میں جمعیۃ کا وژن اور مستقبل کے منصوبوں پر پریزنٹیشن دی گئی، جن میں تعلیمی ترقی، قانونی وکالت اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے منصوبے شامل تھے۔ آخر میں حاجی حسن احمد نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔ اجلاس میں امیر شریعت مولانا عبدالمجید انجینئر رضوان، ایڈوکیٹ شاہ صاحب، انجینئر رضوان، حاجی رفیق، اشرف، مولانا محمد عمر بنگلور سمیت دیگر شخصیات شریک ہوئیں۔

0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...