ملک بھر کی عدالتوں میں الزامات طے کرنے میں تاخیر پر سپریم کورٹ برہم، رہنما اصول جاری کرنے کا عندیہ

AhmadJunaidJ&K News urduOctober 29, 2025361 Views


نئی دہلی: سپریم کورٹ نے بدھ کے روز ملک بھر کی عدالتوں میں فوجداری مقدمات میں الزامات طے کرنے میں ہو رہی غیر معمولی تاخیر پر شدید تشویش ظاہر کی ہے۔ عدالت نے واضح طور پر کہا کہ یہ تاخیر نہ صرف انصاف کی فراہمی میں رکاوٹ ہے بلکہ عدالتی نظام کی کارکردگی پر بھی سوالیہ نشان لگاتی ہے۔

جسٹس اروند کمار اور جسٹس این وی انجاریا کی بنچ ایک ایسے معاملے کی سماعت کر رہی تھی، جس میں ایک ملزم تقریباً دو برس سے جیل میں بند ہے، مگر ابھی تک مقدمے کی کارروائی شروع نہیں ہو سکی۔ درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ چارج شیٹ 2023 میں داخل کی گئی تھی لیکن الزامات طے کرنے کا عمل اب تک مکمل نہیں ہوا۔

0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...