’ملک اور عوام کی بدنامی ہو رہی‘، ایران کے خلاف جنگ کی مذمت نہ کرنے پر پینارائی وجین نے مرکزی حکومت کو بنایا ہدف تنقید

AhmadJunaidJ&K News urduMarch 9, 2026362 Views


وزیر اعلیٰ پینارائی وجین نے کہا کہ ’’ایران ایک ایسا ملک تھا جو مشکل دور میں بھی ہندوستان کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا رہا ہے۔ اب جب اس ملک پر یکطرفہ حملہ ہوا ہے، تو ہم اس کی مذمت کیوں نہیں کر سکتے؟‘‘

<div class="paragraphs"><p>وزیر اعلیٰ کیرالہ پنرائی وجین / آئی اے این ایس</p></div><div class="paragraphs"><p>وزیر اعلیٰ کیرالہ پنرائی وجین / آئی اے این ایس</p></div>

i

user

امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملے کو ایک ہفتے سے زیادہ کا وقت ہو گیا ہے۔ دونوں فریق کی جانب سے ایک دوسرے پر مسلسل حملے کیے جا رہے ہیں۔ جنگ کی وجہ سے مشرق وسطیٰ میں خاصی تباہی ہوئی ہے۔ اس درمیان کیرالہ کے وزیر اعلیٰ پینارائی وجین نے ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملے کی مذمت نہ کرنے پر مرکزی حکومت کو ہدف تنقید بنایا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس وجہ سے ملک اور عوام کی بدنامی ہوئی ہے۔

لیفٹ ڈیموکریٹک فرنٹ (ایل ڈی ایف) کی جانب سے ترواننت پورم میں منعقدہ ایک جنگ مخالف اجلاس سے وزیر اعلیٰ پینارائی وجین نے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ ’’ہندوستان جس کی سامراجیت کے خلاف کھڑے ہونے کی طویل وراثت رہی ہے، لیکن اب وہ سامراجی طاقتوں کے ساتھ کھڑا نظر آ رہا ہے۔‘‘ ساتھ ہی انہوں نے سوال کیا کہ ’’ایران ایک ایسا ملک تھا جو مشکل دور میں بھی ہندوستان کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا رہا ہے۔ اب جب اس ملک پر یکطرفہ حملہ ہوا ہے، تو ہم اس کی مذمت کیوں نہیں کر سکتے؟‘‘

وزیر اعلی پینارائی وجین نے وزیر اعظم نریندر مودی کے جنگ سے عین قبل کے دورہ اسرئیل کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ ایران پر حملے سے کچھ روز قبل ہی وہ وہاں گئے تھے۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ دنیا نے مودی کو اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو کے گلے ملتے ہوئے دیکھا اور وہ جاننا چاہتے ہیں کہ اس سے دنیا کو کس طرح کا پیغام گیا؟

ایران پر حملے کی مذمت نہ کرنے کے متعلق مرکزی حکومت پر الزام عائد کرتے ہوئے وجین نے یہ بھی کہا کہ وزیر اعظم مودی اور بی جے پی کی مرکزی حکومت نے ایران پر حملے کی اب تک مذمت نہیں کی، جس کی وجہ سے ملک اور اس کے لوگوں کی بدنامی ہوئی ہے۔ کیرالہ کے وزیر اعلیٰ نے الزام عائد کیا کہ حملے کے پیچھے اصل مقصد دنیا کے تیل کے وسائل پر اپنا کنٹرول حاصل کرنے کا امریکہ کا یہ پوشیدہ ایجنڈا تھا۔ پینارائی وجین کے مطابق امریکہ اور اسرائیل کے مسلسل حملوں کی وجہ سے دنیا بہت تشویشناک دور سے گزر رہی ہے، جس کی وجہ سے لوگوں کی بڑی تعداد میں بے چینی پیدا ہو گئی ہے۔

عالمی سطح پر جنگ کے سنگین اثرات پڑنے کی بات کرتے ہوئے وجین نے وارننگ دی کہ جنگ کے بڑھنے سے عالمی سطح پر خاصا اثر پڑ سکتا ہے اور اس طرح کے تناؤ کا اثر پہلے ہی خاندانوں میں تشویش پیدا کر رہا ہے۔ امریکہ پر ’ورلڈ پولیس‘ کا مبینہ کردار ادا کرنے کی کوشش کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے وجین نے کہا کہ ’’امریکی سامراج دوسرے ممالک پر اپنی مرضی مسلط کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور زیادہ تر ان خطوں میں تشدد پھیلاتا ہے جہاں ترقیاتی کام اس کے مفادات کے مطابق نہیں ہوتے۔‘‘


0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...