
انھوں نے بتایا کہ حضرت مفتی محمد کفایت اللہ تحریکِ آزادی کی مختلف قومی تحریکات میں فعال رہے۔ انہوں نے تحریکِ ستیہ گرہ، تحریکِ سول نافرمانی (1930 و بعدہ)، سائمن کمیشن (1927) کے خلاف ملک گیر احتجاج، اور ہندوستان چھوڑ و تحریک (1942) میں نمایاں کردار ادا کیا۔ اپنی سیاسی زندگی میں آپ کو 2 مرتبہ قید و بند کی سختیاں برداشت کرنا پڑیں، مگر عزم و استقلال میں کبھی کمی نہیں آئی۔
اس موقع پر مولانا محمد حکیم الدین قاسمی نے اہل دہلی سے بالخصوص اپیل کی ہے کہ وہ ماؤلنکر ہال میں ہونے والے اس تاریخی لمحہ کا گواہ بنیں اور پروگرام میں ضرور شرکت فرمائیں۔





