مغربی بنگال میں ایس آئی آر بنا عذاب، ووٹر لسٹ کی اشاعت کے بعد 2 لوگوں نے کی خودکشی!

AhmadJunaidJ&K News urduMarch 4, 2026358 Views


ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ رفیق علی غازی کی لاش جنوبی 24 پرگنہ کے گھولپارہ علاقہ میں بدھ کی صبح اپنے کمرے میں پھندے سے لٹکی ہوئی پائی گئی۔ غازی کا نام ووٹر لسٹ میں ’زیر غور‘ زمرہ میں تھا۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div><div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

i

user

مغربی بنگال کے جلپائی گوڑی اور جنوبی 24 پرگنہ اضلاع میں ووٹر لسٹ کی خصوصی گہری نظرِ ثانی (ایس آئی آر) کے تحت حتمی ووٹر لسٹ کی اشاعت کے بعد ذہنی دباؤ کے باعث مبینہ طور پر 2 افراد نے خودکشی کر لی۔ ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) نے ان اموات کو لے کر الیکشن کمیشن اور بی جے پی کو نشانہ بنایا ہے۔

ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ رفیق علی غازی (44 سال) کی لاش بدھ کی صبح جنوبی 24 پرگنہ کے گھولپارہ علاقہ میں ان کے کمرے میں پھندے سے لٹکی ہوئی پائی گئی۔ افسر کے مطابق غازی کا نام ووٹر لسٹ میں ’زیر غور‘ زمرے میں درج تھا، جس کی وجہ سے وہ پریشان تھے۔ ان کے اہل خانہ نے دعویٰ کیا کہ اس زمرہ میں اپنا نام دیکھ کر وہ شدید ذہنی تناؤ کا شکار ہو گئے تھے۔

پولیس نے بتایا کہ ایک دیگر واقعہ میں جلپائی گوڑی شہر میں موموز فروخت کرنے والے گورنگا دے (62 سالہ) کو بھی منگل کی صبح ان کی رہائش گاہ کے بیت الخلا میں لٹکا ہوا پایا گیا۔ گورنگا دے کی اہلیہ نے دعویٰ کیا کہ 28 فروری کو شائع ہونے والی حتمی ووٹر لسٹ میں ان کا نام ’حذف شدہ‘ زمرے میں آنے کے بعد وہ بے حد فکرمند تھے۔

گورنگا دے کی اہلیہ نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’ان کا نام 2002 کی ووٹر لسٹ میں شامل نہیں تھا، لیکن انہوں نے ایس آئی آر عمل کے دوران تمام ضروری دستاویزات جمع کرا دیے تھے اور نظر ثانی شدہ ووٹر لسٹ میں نام شامل کرانے کے لیے سماعت میں بھی شریک ہوئے تھے، لیکن حتمی ووٹر لسٹ میں ان کا نام ’حذف شدہ‘ زمرے میں آنے سے وہ شدید پریشان تھے۔‘‘

گورنگا دے کی موت کو حتمی لسٹ میں ان کا نام غائب ہونے سے جوڑتے ہوئے حکمراں ترنمول کانگریس نے بدھ کے روز ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ’’بنگال میں ایک بار پھر دل دہلا دینے والا سانحہ پیش آیا ہے۔ جلپائی گوڑی میں ایک موموز فروش گورنگا دے نے تقریباً 4 دہائیوں تک ووٹنگ کرنے کے باوجود الیکشن کمیشن کے ایس آئی آر کے ذریعے بے رحمی سے ووٹر لسٹ سے نام ہٹائے جانے کے بعد اپنی جان دے دی۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...