معروف اداکار دھرمیندر کا 89 برس کی عمر میں انتقال، ممبئی کے اسپتال میں لی آخری سانس

AhmadJunaidJ&K News urduNovember 11, 2025362 Views


ممبئی: بالی ووڈ کے معروف اداکار اور سنیما کے ہی مین کہے جانے والے دھرمیندر کا 89 برس کی عمر میں انتقال ہو گیا۔ ’آج تک‘ کی رپورٹ کے مطابق، ان کے قریبی ذرائع اور ٹیم نے اس خبر کی تصدیق کی ہے۔ ان کے انتقال کی اطلاع ملتے ہی فلم انڈسٹری اور مداحوں میں غم کی لہر دوڑ گئی۔ دھرمیندر گزشتہ چند دنوں سے سانس لینے میں دشواری کے باعث ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں زیر علاج تھے۔

پیر کی صبح جب انہیں سانس لینے میں شدید تکلیف ہوئی تو فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا۔ ڈاکٹروں نے انہیں انتہائی نگہداشت یونٹ میں رکھا، جہاں ماہرین کی ٹیم ان کی نگرانی کر رہی تھی۔ لیکن آج صبح ان کی حالت بگڑ گئی اور وہ دنیا کو الوداع کہہ گئے۔

0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...