
اس سال مفت داخلہ کی سہولت سے بھی میلے کی مقبولیت میں اضافہ ہوا۔ منتظمین کے مطابق گزشتہ سال کے مقابلے زائرین کی تعداد میں 15-20 فیصد اضافہ درج کیا گیا ہے۔ 10 سے 18 جنوری 2026 تک جاری رہنے والے نو روزہ میلے میں ایک اندازے کے مطابق 20 لاکھ زائرین نے شرکت کی۔ وزارت تعلیم کے ماتحت ادارہ نیشنل بک ٹرسٹ (این بی ٹی) کے زیر اہتمام، میلے میں 35 سے زائد ممالک کے 1,000 ناشروں، 1,000 سے زیادہ مقررین، اور 600 سے زیادہ کیوریٹڈ ایونٹس شامل تھے۔






