
اگر بات کریں سال 2015 کی، جب لالو پرساد یادو کی آر جے ڈی اور نتیش کمار کی جے ڈی یو نے بہار اسمبلی انتخاب میں بی جے پی کے خلاف اتحاد کیا تھا، تب ان کے اتحاد کو پوری ریاست کے مسلم ووٹ شیئر کے 80 فیصد ووٹ ملے تھے۔ حالانکہ 2020 میں اسمبلی انتخاب سے قبل نتیش کمار نے پھر سے بی جے پی کا ساتھ اپنا لیا۔ اس کے بعد انتخاب میں انہیں صرف 5 فیصد مسلم ووٹ ملے، جبکہ آر جے ڈی اتحاد کو 76 فیصد مسلم ووٹ ملے۔ آر جے ڈی-کانگریس اتحاد کو سال 2019 کے لوک سبھا انتخاب میں 80 فیصد اور سال 2024 کے انتخاب میں 87 فیصد ووٹ ملے تھے۔





