مرکزی وزیر ریل اشونی ویشنو کے والد داؤلال کا جودھپور میں انتقال، وزیراعلیٰ بھجن لال کا اظہار غم

AhmadJunaidJ&K News urduJuly 8, 2025358 Views


داؤلال ویشنو اپنے گاؤں کے سرپنچ رہ چکے تھے اور سماجی کاموں میں فعال طور پر اپنا کردار ادا کرتے تھے۔ انہوں نے جودھپور میں ایک وکیل اور صلاح کار کے طور پر طویل عرصے تک اپنی ذمہ داری ادا کی۔

<div class="paragraphs"><p>اشونی ویشنو/داؤلال ویشنو۔ تصویر سوشل میڈیا</p></div><div class="paragraphs"><p>اشونی ویشنو/داؤلال ویشنو۔ تصویر سوشل میڈیا</p></div>

اشونی ویشنو/داؤلال ویشنو۔ تصویر سوشل میڈیا

user

مرکزی وزیر ریل اشونی ویشنو کے والد داؤلال کا منگل کو انتقال ہو گیا۔ ان کی عمر تقریباً 81 سال تھی۔  وہ طویل عرصے سے سانس لینے میں دقت کی وجہ سے جودھپور ایمس میں زیر علاج تھے۔ گزشتہ کچھ دنوں سے طبیعت زیادہ خراب ہونے کے بعد انہیں وینٹی لیٹر پر رکھا گیا تھا۔ جودھپور ایمس نے آج میڈیکل بلیٹن جاری کرتے ہوئے بتایا کہ 11:52 بجے انہوں نے آخری سانس لی۔

ایمس جودھپور کی طرف سے مزید کہا گیا، ’’وہ گزشتہ کچھ دنوں سے سنگین طور سے بیمار تھے۔ میڈیکل ٹیم کی ہر ممکن کوشش کے بعد بھی انہیں بچایا نہیں جا سکا۔ ایمس جودھپور ان کی آتما کی شانتی کے لیے پرارتھنا کرتا ہے اور غمزدہ اہل خانہ کے تئیں ہمدردی کا اظہار کرتا ہے۔‘‘

اس سے قبل وزیر ریل اشونی ویشنو آج صبح ہی جودھپور پہنچ گئے تھے۔ وہ ہوائی اڈے سے سیدھے ایمس اسپتال پہنچے اور وہاں اپنے والد کے پاس کافی دیر تک بیٹھے رہے۔

وزیر ریل اشونی ویشنو کے والد داؤ لال ویشنو بنیادی طور سے پالی ضلع کے جیونت کلا گاؤں کے رہنے والے تھے۔ وہ اپنے کنبہ کے ساتھ جودھپور میں آکر آباد ہو گئے تھے۔ ان کا گھر جودھپور کے بھاسکر چوراہا کے پاس مہاویر کالونی، راتاناڈا میں واقع ہے۔ داؤلال ویشنو اپنے گاؤں کے سرپنچ بھی رہ چکے تھے اور سماجی کاموں میں فعال طور پر اپنا کردار ادا کرتے تھے۔ انہوں نے جودھپور میں ایک وکیل اور صلاح کار کے طور پر طویل عرصے تک اپنی ذمہ داری ادا کی۔

اشونی ویشنو کے والد کے انتقال پر راجستھان کے وزیر اعلیٰ بھجن لال شرما نے گہرے صدمے کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے ٹوئٹ میں کہا، ’’عزت مآب مرکزی وزیر اشونی ویشنو کے والد داؤ لال ویشنو جی کے انتقال کی خبر انتہائی افسوسناک ہے۔ میری ہمدردی غمزدہ اہل خانہ کے ساتھ ہے۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Follow
Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...