مذہبی رواداری ہندوستانی اخلاقیات کا اہم حصہ ہے

AhmadJunaidJ&K News urduJuly 12, 2025358 Views


سوشل میڈیا پر کئی نوجوان ایسے موضوعات پر بات کرتے نظر آتے ہیں جو معاشرتی بہتری کے لیے ضروری ہیں لیکن ان کی تعداد بہت کم ہے ہمیں نہ صرف ان نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کرنی چاہئے بلکہ معاشرتی بہتری کے فروغ کے لئے کام کرنا چاہئے۔

بدلتی اخلاقیات نہ تو مکمل طور پر نقصان دہ ہیں، نہ ہی صرف مثبت۔ وقت کے ساتھ کچھ تبدیلیاں فطری اور ضروری ہوتی ہیں، جیسے خواتین کو مساوی حقوق دینا، ذات پات کے نظام کو رد کرنا، بزرگوں اور پڑوسیوں پر توجہ دینا یا نوجوانوں کو اظہارِ رائے کی آزادی دینا لیکن اگر یہ تبدیلیاں انسانی ہمدردی، دیانت داری اور احترام جیسے بنیادی اصولوں کو متاثر کریں تو یہ معاشرتی زوال کا سبب بنتی ہیں۔

ہندوستان کو چاہیے کہ وہ اپنی روایتی اقدار کی جڑوں کو مضبوط رکھتے ہوئے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ اخلاقیات کو فروغ دے۔ صرف سائنسی ترقی یا معاشی بہتری کافی نہیں؛ ایک مثالی سماج کی بنیاد ہمیشہ اعلیٰ اخلاقی اقدار پر ہوتی ہے۔

0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...