مختار انصاری کے چھوٹے بیٹے کو غازی پور پولیس نے کیا گرفتار، عدالت میں جعلی دستاویز پیش کرنے کا الزام

AhmadJunaidJ&K News urduAugust 4, 2025365 Views


غازی پور پولیس نے مختار انصاری کے چھوٹے بیٹے عمر انصاری کو گرفتار کر لیا ہے۔ اتوار کو لکھنؤ کے دارالشفا واقع ایم ایل اے بھائی عمر عباس کی رہائش پر چھاپہ ماری کرکے پولیس نے عمر انصاری کو اپنی حراست میں لیا۔ گرفتاری کے بعد عمر کو غازی پور لے جایا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ پولیس نے عمر انصاری پر یہ کارروائی دھوکہ دہی معاملے میں کی ہے۔

پولیس کے مطابق عمر انصاری کو عدالت میں جعلی دستاویز پیش کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ یہ معاملہ ان کے والد کی ضبط کی گئی جائیداد کو چھڑانے کے لیے دائر ایک عرضی سے جڑا ہے۔

0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...