
حیدرآباد: ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور کانگریس کے سینئر رہنما محمد اظہرالدین نے جمعہ کو تلنگانہ کابینہ میں وزیر کے طور پر حلف لیا۔ راج بھون میں منعقدہ ایک باوقار تقریب میں ریاست کے گورنر جشنو دیو ورما نے انہیں عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔
تقریب میں وزیراعلیٰ اے ریونت ریڈی، نائب وزیراعلیٰ ملو بھٹّی وکرمارک، اسپیکر گدم پرساد کمار، قانون ساز کونسل کے چیئرمین جی سکھیندر ریڈی، اور تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی (ٹی پی سی سی) کے صدر مہیش کمار گوڑ سمیت کئی اہم رہنما شریک تھے۔






