محض تین فٹ قد رکھنے والی خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش – World

AhmadJunaidJ&K News urduAugust 8, 2025360 Views



بھارتی ریاست کیرالہ کی پست قامت 36 سالہ خاتون کے کے سمی نے بچے کو جنم دینے کے بعد نیا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

بھارتی اخبار ’دکن کیرونیکل‘ کے مطابق کے کے سمرن نے بچے کو جنم دینے کے بعد بھارت کی پہلی پست قامت ترین ماں بننے والی خاتون کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

کیرالہ سے تعلق رکھنے والی پست قامت خاتون نجی بینک میں ملازمت کرتی رہی ہیں، ان کا شمار بھارت سمیت دنیا کی پست ترین قد رکھنے والی خواتین میں ہوتا ہے۔

بھارت میں کے کے سمی کے علاوہ بھی دیگر پست قامت خواتین ہیں، ان سے قبل مدھیا پردیش سے تعلق رکھنے والی تین فٹ چار انچ قد رکھنے والی خاتون کے پاس پست قد ماں کا اعزاز تھا لیکن اب یہ اعزاز کیرالہ کی خاتون کے پاس چلا گیا۔

پست قامت خاتون نے رواں برس جون میں بچے کو جنم دیا تھا، انہوں نے آپریشن کے ذریعے بچے کو جنم دیا تھا، حمل کے بعد ان کا وزن بڑھ کر 34 کلو گرام ہوگیا تھا۔

ڈاکٹرز کے مطابق بچے کو جنم دینے کے بعد کچھ دن تک خاتون کی طبیعت کچھ خراب رہی لیکن اب دونوں زچہ و بچہ صحت مند ہیں۔

پست قامت خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش کے وقت ان کے شوہر نے ملازمت سے چھٹیاں لی تھیں تاکہ وہ اہلیہ اور ہونے والے بچے کا خیال رکھ سکیں۔

پست قامت خاتون کے ہاں پیدا ہونے والے بچے کا وزن دو کلو سے بھی کم تھا۔

0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...