محرم کے جلوس میں حادثہ، تعزیہ ہائی ٹینشن تار سے ٹکرایا، ایک ہلاک، درجنوں جھلس گئے

AhmadJunaidJ&K News urduJuly 6, 2025359 Views


دربھنگہ کے کاکودھا گاؤں میں محرم کے جلوس کے دوران ایک بڑا حادثہ پیش آیا۔ جلوس کے دوران لے جایا جا رہا تعزیہ   اچانک اوپر سے گزرنے والی 11 ہزار وولٹ کے بجلی کے تار سے ٹکرایا جس سے کرنٹ پھیل گیا۔

<div class="paragraphs"><p>فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس</p></div><div class="paragraphs"><p>فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس

user

دربھنگہ ضلع کے ترڈیہ بلاک کے کاکودھا گاؤں میں محرم کے جلوس کے دوران ایک بڑا حادثہ پیش آیا۔ جلوس کے دوران لے جایا جا رہا تعزیہ اچانک اوپر سے گزرنے والی 11 ہزار وولٹ کے بجلی کے تار سے ٹکرایا، جس سے کرنٹ پھیل گیا اور ایک نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا، جب کہ ایک درجن سے زائد افراد جھلس گئے۔

حادثے کے بعد جلوس میں کہرام مچ گیا۔ زخمیوں کو فوری طور پر علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ دربھنگہ کے ضلع مجسٹریٹ کوشل کمار نے اس واقعہ کی تصدیق کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام زخمیوں کا علاج کیا جا رہا ہے اور واقعے کی تحقیقات کے احکامات دے دیے گئے ہیں۔

محرم جیسے حساس موقع پر بجلی کی سپلائی کیوں نہیں منقطع کی گئی اس کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ ضلع مجسٹریٹ نے کہا کہ محکمہ بجلی کی غفلت کا بھی احتساب کیا جائے گا۔ واقعے کے بعد علاقے میں حالات معمول پر ہیں۔ انتظامیہ اور پولیس کی ٹیمیں موقع پر موجود ہیں اور مقامی لوگوں کی ہر ممکن مدد کی جا رہی ہے۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ محرم کا جلوس نکالا جا رہا تھا اور موقع پر لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ اس دوران جلوس میں تعزیہ کی نوک اوپر سے گزرنے والے بجلی کے تار کو چھو گئی۔ اس وقت تار میں تیز کرنٹ چل رہا تھا۔جیسے ہی نوک تار سے ٹکرائی، چنگاریاں نکلنے لگیں اور بجلی کا تار ٹوٹ کر سیدھا ہجوم پر گرا۔ اس دوران قریبی ٹرانسفارمر میں بھی آگ لگ گئی جس سے کہرام مچ گیا۔ کرنٹ لگنے سے ایک درجن سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔

تار گرتے ہی لوگوں میں افراتفری مچ گئی۔ لوگ اپنی جان بچانے کے لیے ادھر ادھر بھاگنے لگے۔ کئی زخمی زمین پر گرے اور چاروں طرف چیخ و پکار مچ گئی۔ موقع پر موجود لوگوں نے فوری طور پر زخمیوں کو ہسپتال پہنچانا شروع کر دیا۔ (بشکریہ نیوز پورٹل ’آج تک‘)

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Follow
Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...