
یہ معاملہ اس وقت مزید حساس بن گیا ہے جب ایک دہائی سے زیادہ عرصے سے مجیٹھیا کا نام منشیات کے معاملوں میں گونجتا رہا ہے۔ حالانکہ اس وقت ان پر آمدنی سے زیادہ اثاثے رکھنے کے الزامات کی تفتیش چل رہی ہے، لیکن سیاسی حلقوں میں اس کارروائی کو سیاسی انتقام سے بھی جوڑ کر دیکھا جا رہا ہے۔
مجیٹھیا کے حامیوں کا کہنا ہے کہ اگر واقعی کوئی شفاف تفتیش کی جائے تو کسی بھی نتیجے پر پہنچا جا سکتا ہے، مگر ویجیلنس کی حالیہ کارروائی میڈیا کو لیک کرکے ان کی شبیہ متاثر کرنے کی کوشش لگتی ہے۔ اب عدالت کے اس حکم کے بعد آئندہ کی کارروائی قانون کی روشنی میں ہی آگے بڑھائی جا سکے گی۔
(یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)





