’مجھے کچھ دکھائی نہیں دے رہا، اس لیے– نو کمنٹس‘، اے آئی ویڈیو کے ذریعہ کانگریس کا پی ایم مودی پر زوردار حملہ

AhmadJunaidJ&K News urduJuly 23, 2025361 Views


ویڈیو میں سوال کیا جاتا ہے کہ ’’کہاں ہے 2 کروڑ روزگار، کہاں ہے بلیک منی اور کہاں ہے کسانوں کی دوگنی آمدنی۔‘‘ جواب میں آنکھوں پر پٹی باندھے پی ایم مودی بس اتنا کہتے ہیں– ’ساری، نو کمنٹس۔‘

<div class="paragraphs"><p>ویڈیو گریب</p></div><div class="paragraphs"><p>ویڈیو گریب</p></div>
user

مرکز کی مودی حکومت کئی محاذ پر ناکام ہوتی ہوئی نظر آ رہی ہے۔ مہنگائی و بے روزگاری سے تو ملک کی عوام پہلے ہی بے حال، منی پور کے حالات بھی اب تک نہیں سنبھلے ہیں اور گزشتہ کچھ مہینوں میں بی جے پی حکمراں ریاستوں سے پُل گرنے کے ساتھ ساتھ سڑکوں کی خستہ حالی سے متعلق خبریں لگاتار سامنے آ رہی ہیں۔ کانگریس اس طرح کے ایشوز پر اکثر وزیر اعظم نریندر مودی سے سوال پوچھتی رہی ہے، لیکن وزیر اعظم کی خاموشی منی پور سمیت سبھی اہم ایشوز پر جاری ہے۔ کانگریس نے اب پی ایم مودی کی اس خاموشی کو مدنظر رکھتے ہوئے اے آئی یعنی مصنوعی ذہانت سے ایک ویڈیو تیار کی ہے، جس میں ہر اہم ایشوز پر پی ایم مودی کا جواب ’نو کمنٹس‘ کی شکل میں ملتا ہے۔

کانگریس نے اس ویڈیو کو اپنے آفیشیل ’ایکس‘ ہینڈل پر شیئر کیا ہے اور کیپشن لگایا ہے ’نو کمنٹس سرکار‘۔ اس ویڈیو میں سب سے پہلے منی پور میں پھیلے تشدد کو مصنوعی ذہانت کے ذریعہ پیش کیا گیا ہے، جس میں خواتین کے ساتھ ظالمانہ سلوک کیا جا رہا ہے۔ اس حالت پر ایک شخص سوال کرتا ہے ’’مودی حکومت کہاں ہے۔‘‘ جواب میں آنکھوں پر سیاہ پٹی باندھے پی ایم مودی کہتے ہیں ’’مجھے کچھ نہیں دِکھ رہا ہے، اس لیے– نو کمنٹس۔‘‘

اس ویڈیو میں منی پور واقعہ کے بعد گجرات واقع شہر وڈودرا میں پیش آئے دردناک پل حادثہ کو دکھایا گیا ہے۔ حادثہ کے بعد پُل سے گرتی ہوئی گاڑیوں اور لوگوں کو ندی میں بہتے دیکھا جا سکتا ہے۔ مصنوعی ذہانت کے ذریعہ پیش کیے گئے اس واقعہ میں لوگ اپنی جان بچانے کی کوشش میں اور مدد کے لیے چیخ پکار کر رہے ہیں۔ پھر ایک خاتون پوچھتی ہے ’’بی جے پی حکومت کہاں ہے؟‘‘ جواب میں مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ پی ایم مودی کا عکس جواب دیتا ہے ’’مجھے کچھ نہیں دِکھ رہا ہے، اس لیے نو کمنٹس۔‘‘

دہلی ایئرپورٹ کے ٹرمینل 3 پر پیش آئے حادثہ کو بھی اے آئی ویڈیو میں خوبصورتی کے ساتھ پیش کیا گیا ہے، جس میں خراب موسم اور بارش کے درمیان عمارت ٹوٹنے کی عکاسی کی گئی ہے۔ اس حالت کو دیکھ کر ایک شخص سوال کرتا ہے ’’مودی! یہ ترقی ہے یا بدعنوانی؟‘‘ جواب ملتا ہے ’’مجھے نہ کچھ دکھائی دے رہا ہے، نہ ہی سنائی دے رہا ہے۔ اس لیے نو کمنٹس۔‘‘

اس ویڈیو میں کچھ دیگر اہم ایشوز کو بھی خبر کی شکل میں پیش کیا گیا ہے۔ مثلاً دکھایا گیا ہے کہ کسانوں کو ایم ایس پی نہیں مل رہا، اس لیے کسانوں نے ’پنجاب بند‘ کا اعلان کر دیا ہے۔ دہلی-ممبئی ایکسپریس وے کا افتتاح ہونے کے محض ایک سال بعد اس کی حالت خراب ہونے کی جانکاری بھی دی گئی ہے۔ ایک نیوز اینکر بتاتا ہے کہ ملک کے سب سے بڑے ایکسپریس وے کی مرمت کرانے کی ضرورت پڑ رہی ہے۔ ایک خبر یہ بھی دی جا رہی ہے کہ سوئس بینکوں میں ہندوستانیوں کا پیسہ 2024 میں 3 گنا بڑھ کر 37 ہزار 600 کروڑ روپے ہو گیا۔ ویڈیو کے آخر میں سوال کیا جاتا ہے کہ ’’کہاں ہے 2 کروڑ روزگار، کہاں ہے بلیک منی اور کہاں ہے کسانوں کی دوگنی آمدنی۔‘‘ ان سوالوں کے جواب میں آنکھوں پر پٹی باندھے پی ایم مودی بس اتنا ہی کہتے ہیں– ’’ساری، نو کمنٹس۔‘‘ اس مصنوعی ذہانت سے تیار ویڈیو کے آخری 2 جملے ہیں ’’نہ جوابدہی نہ ذمہ داری۔ یہ مودی حکومت بڑی ناکاری۔‘‘


0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...